تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

پہلی تنخواہ سے بہن کے کالج کی فیس اداکی ،ٹام کروز

جنگ نیوز -
لاس اینجلس…سی ایم ڈی…ہالی وڈ ایکشن اسٹار ٹام کروز نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے اپنی پہلی تنخواہ بیش قیمتی تحائف اور دوسری چیزوں میں خرچ کرنے کے بجائے اپنی تین بہنوں میں سے ایک فیس کی ادائیگی میں صرف کی تھی۔ایک مقامی ویب سائٹ سے بات کرتے ہوئے ٹام کروز کا کہنا ہے کہ انہوں اپنی پہلی تنخواہ اپنی ایک بہن کی کالج کی فیس میں صرف کی تھی۔ ٹام کروز کا یہ بھی کہنا تھا کہ ان کی چھوٹی بہن ان کے لیے کام کرتی تھیں جب وہ اخبار فروخت کرتے تھے اور انہوں نے اس کام کے بعد اپنی بہن کے لیے گاڑی خریدی ۔اپنی خطرناک اسٹنٹس کے متعلق بات کرتے ہوئے ٹام کروز نے اس بات کا بھی انکشاف کیا وہ اپنے اس ہنر کو اپنے بچوں میں منتقل کرنے کے خواہش مند ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.