تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

گزشتہ36گھنٹوں میں عطاآباد جھیل کی سطح9انچ کم ہو گئی

جنگ نیوز -
ہنزہ…عطاآباد جھیل سے پانی کے اخراج میں کمی ہوئی ہے اور متاثرین کے لئے شروع کی گئی کشتی سروس میں انتظامیہ کی جانب سے دو کشتیاں فراہم کردی گئی ہیں۔ سرکاری ذرائع کے مطابق عطاآباد جھیل کے اسپل وے سے پانی کا اخراج کم ہوگیا ہے اور اب اخراج 15427 کیوسک ہورہا ہے جبکہ جھیل میں پانی کی آمد 14870 ہورہی ہے۔گذشتہ 36 گھنٹوں کے دوران جھیل کی سطح میں 9 انچ کم ہوئی ہے۔دوسری جانب انتظامیہ کی جانب سے ہیلی سروس کو محدود کرنے کے بعد متاثرین کے لئے شروع کی گئی کشتی سروس جاری ہے اور متاثرین کو پہنچانے کے لئے انتظامیہ کی جانب سے دو بڑی کشتیاں فراہم کردی گئی ہیں، جبکہ پاک فوج کی چار کشتیاں اسٹینڈ بائی پوزیشن پر ہیں اور کسی بھی ایمرجینسی کی صورت میں استعمال کی جائیں گی۔ جھیل میں نجی کشتیاں بھی استعمال کی جارہی ہیں جو متاثرین اور سامان کی نقل و حمل میں استعمال ہورہی ہیں۔ تاہم متاثرین کو کشتی حاصل کرنے کے لئے جس مقام پر پہنچنا پڑتا ہے اس کے لئے انتظامیہ کی جانب سے کوئی مناسب بندوبست نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے متاثرین کو وہاں پہنچنے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے اور خاص طور پر خواتین اور بچے پیدل سفر کر کے اس مقام تک پہنچ رہے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.