5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
کراچی میں ابرآلود موسم کے ساتھ تیز ہواؤں کی پیش گوئی
جنگ نیوز -
کراچی . . . آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی میں موسم جزوی طور پر ابر آلود رہنے کے ساتھ تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34سے 36 ڈگری سیٹنی گریڈ رہنے کا امکان ہے ،جب کہ کراچی اور اس کے مضافات میں جنوب مغربی اور کبھی مغربی علاقوں سے تیز ہوائیں20کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں اور ہوا میں نمی کا تناسب57 فیصد ہے۔