5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
سوات،امن سیاحتی میلہ آج چوتھے روز بھی جاری
جنگ نیوز -
سوات . . . سوات میں جاری امن سیاحتی میلہ آج چوتھے روز بھی جاری رہے گا، تاہم گزشتہ روز لاہور میں ہونے والے افسوس ناک واقع کے بعد آج اظہار یکجہتی کے طور پر کوئی موسیقی کا پروگرام منعقد نہیں کیا جائے گا۔سوات امن سیاحتی میلے کے چوتھے روز آج سیدو شریف کے گراسی گراؤنڈ اور کبل کے علاقے کانجو میں مختلف پروگرام ترتیب دیے جائیں گے۔ان پروگرامز میں کشتی رانی ، گھڑ سواری، پتنگ بازی اور صنعتی نمائش شامل ہے۔سوات میڈیا سینٹر کے مطابق گزشتہ شب لاہور میں ہونے والے خود کش دھماکوں کی وجہ سے پنجاب کے عوام سے اظہار یکجہتی کے لئے آج میوزیکل پروگرام منعقد نہیں کیے جائیں گے۔سوات امن سیاحتی میلے میں ملک بھر سے سیاحوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے جبکہ میلے میں بچوں اور بڑوں کی تفریح کے لئے مختلف اسٹال لگائے گئے ہیں۔