5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
شہباز شریف نے سانحہ داتا دربار کی تحقیقات کا حکم دے دیا
جنگ نیوز -
لاہور . . . وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے داتا دربار کے افسوس ناک واقعے کی انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔ انھوں نے یہ حکم امن وامان کی صورت حال کا جائزہ لینے کے لئے منعقدہ اجلاس میں دیا۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ داتا دربار جیسے مقدس مقام پر دہشت گردی کرنے والے اسلام اور انسانیت کے دشمن ہیں۔ دہشت گردوں کا سراغ لگانے کے لئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے ، سیکیورٹی کے انتظامات کو مزید بہتر بنایا جائے اور زخمیوں کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کی جائیں۔ انھوں نے ہدایت کی کہ جمعتہ المبارک کے موقع پر سیکیورٹی کے موثر انتظامات کئے جائیں، گشت بڑھایا جائے اور شرپسندوں پر کڑی نظر رکھی جائے۔