تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

افغانستان،طالبان کا امریکی کمپنی پر حملہ،تین غیرملکیوں سمیت پانچ ہلاک

جنگ نیوز -
کابل . . . افغانستان میں طالبان نے امریکی کمپنی کے دفتر پر خودکش حملہ کرکے تین غیر ملکیوں سمیت پانچ افراد کو ہلاک کردیا ۔ قندوز صوبے کے گورنر محمد عمر کے مطابق صبح سویرے طالبان نے ڈی اے آئی کی پانچ منزلہ عمارت پر دھاوا بولا ۔ ایک حملہ آور نے گیٹ پر خودکش دھماکا کیا جس کے بعد باقی حملہ آور اندر داخل ہوگئے ۔ اس موقع پر سیکیورٹی اہل کاروں اور حملہ آوروں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جو پانچ گھنٹے تک جاری رہا۔ واقعے میں پانچ افراد ہلاک اور 24 زخمی ہوئے ۔ مرنے والوں میں ایک برطانوی ، ایک جرمن ، ایک فلپائنی اور دو افغان باشندے شامل ہیں ۔ گورنر قندوز کے مطابق تمام حملہ آور بھی مارے گئے ۔ طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا ہے کہ حملے میں چھ خودکش بمباروں نے حصہ لیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.