5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
جمشید دستی کی نااہلیت کے لئے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر
جنگ نیوز -
اسلام آباد . . . ضلع مظفرگڑھ سے پیپلز پارٹی کے دوبارہ منتخب ہونے والے ایم این اے جمشید دستی کی نااہلیت کے لئے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کردی گئی ہے۔پیپلز پارٹی کے جمشید دستی نے جعلی تعلیمی ڈگری کیس کے باعث این اے 174 کی نسشت سے مستعفی ہوکر پھر ضمنی الیکشن میں حصہ لیا تھا جس کے نتیجے میں وہ دوبارہ جیت گئے تھے۔ ان سے شکست کھانے والے امیدوار نواب زادہ افتخار نے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ جعلی ڈگری کے باعث جمشید دستی بنیادی طور پرعوامی نمائندگی سے ہمیشہ کے لئے نااہل ہوچکے ہیں۔ درخواست گزار نے الیکشن کمیشن کو جمشید دستی کی جگہ اپنی کامیابی کا اعلان کرنے کی بھی اپیل کی ہے۔