تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

پشاور،نامعلوم افراد کی فائرنگ سے فرنٹیئر کانسٹیبلری کا اہلکار شہید

جنگ نیوز -
پشاور . . . پشاور کے علاقے متنی میں نامعلوم ملزموں کی فائرنگ سے فرنٹیئر کانسٹیبلری کا ایک اہل کار شہید ہوگیا ۔پشاور کے نواحی علاقے متنی میں جانے خوڑ کے مقام پر نامعلوم ملزموں نے فرنٹیئر کانسٹیبلری کے اہل کاروں پر اچانک فائرنگ کردی۔ فائرنگ کے نتیجے میں ایک اہل کار محمود خان شہید ہوگیا۔ پولیس اور فرنٹیئر کانسٹیبلری کی جوابی فائرنگ سے شدت پسند فرار ہوگئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.