5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
انجکشن کے ذریعے سماعت سے محرومی کا علاج ممکن ہوگیا
جنگ نیوز -
آکلینڈ . . . سی ایم ڈی . . . نیوزی لینڈ کی یونیورسٹی آف آکلینڈ کے سائنسی محقیقین نے ایسا کیمیائی ایجنٹ دریافت کیا ہے جس کے انجکشن مکمل بہرے پن کا علاج کرکے اسے ٹھیک کرسکتے ہیں۔جزوی اورمکمل بہراپن یا قوتِ سماعت سے محرومی طویل عرصے تک کانوں میں براہِ راست تیز آوازیں پہنچنے سے پیدا ہوتی ہے۔چبھتیہوئی تیز آوازیں اندرونی طور پرکانوں کی حفاظت کرنے والے حساس بالوں کے خلیوں پر اثر انداز ہوکر انہیں تباہ کردیتیں ہیں جو بعدِ ازاں قوتِ سماعت سے مکمل محرومی کا باعث بنتی ہیں۔سائنسی محقیقین کے مطابقADACنامی کیمیائی ایجنٹ کے انجکشن کو کان کے اندرونی حصے میں لگانے سے سماعت بہتر ہونا شروع ہوجاتی ہے ۔اس کیمیائی ایجنٹ کو کان میں تیز آواز سے پہنچنے والے نقصان کے چھ گھنٹے بعدانجکشن کے ذریعے کان کے اندرونی حصے میں پانچ دن تک لگانے سے سماعت مکمل طور پربحال ہوجاتی ہے۔