5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
سنجے دت تاریخی شخصیت مراٹھا سردار شیواجی کے روپ میں نظر آئیں گے
جنگ نیوز -
ممبئی . . . سی ایم ڈی . . . 1981ء میں بالی وڈ میں اپنی آمد کے بعد سے اب تک اداکار سنجے دت نے بہت سے کردارادا کیے ہیں ۔ان میں ہر کردار ایک دوسرے سے قطعی مختلف تھا۔فلمRocky میں پرکشش نوجوان ہویا Khalnayak کا کرمنل یامناّ بھائی ایم بی بی ایس کا لاڈلا احمق، وہ ہرکردار میں منفرد نظر آئے لیکن اس بار وہ ماضی کے تمام کرداروں سے ہٹ کر بالکل نئے کردار میں نظر آئیں گے۔ سنجے دت نے اس بار برصغیر کی تاریخی شخصیت چتراپتی شیواجی مہاراجہ کا کردار ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس کے لیے انہوں نے تیاریاں بھی شروع کردی ہیں۔ فلم کے ہدایت کار Soham Shah کا کہنا ہے کہ شیواجی پر فلم سازی ان کا خواب تھا جس پر وہ برسوں سے کام کررہے تھے کیونکہ وہ ایسی فلم بنانا چاہتے ہیں جو ہر عمر کے لوگوں میں یکساں طور پر مقبولیت حاصل کر سکے۔چتر پتی شیواجی مہاراجہ پر بننے والی فلم میں ہالی وڈ Prince Of Persia کی طرح اسپیشل ایفکٹس استعمال کیے جائیں گے۔ابتدائی طور پر یہ بات زیر ِ گردش تھی کہ یہ فلم ہندی زبان میں بنائی جائے گی تاہم فلم کے ہدایت کار اور پروڈیوسر کا کہنا ہے کہ شیواجی کی زندگی پر بننے والی یہ فلم ہندی اور مراٹھی دو زبانوں میں بنائی جائے گی۔ واضح رہے کہ شیواجی کی پیدائش 19فروری1630کو پونے میں ہوئی اور16سال کی عمر میں ریاست بیجاپور کے بادشاہ کے خلاف پہلی مرتبہ لڑائی میں حصہ لیا۔شیواجی حیدرآباد دکن پر 25سال حکومت کی لیکن مراٹھی ریاست کا مرکز پونے کے ضلعTornaکو بنایا۔ برّ ِ صغیر میں شورش کی بیخ کنی کے لیے احمد شاہ ابدالی نے شیواجی کی فوج کو کئی بار نشانہ بنایا تاہم شیواجی کو سب سے زیادہ مغل بادشاہ اکبر نے نقصان پہنچایا۔