5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
ماریہ شراپوا کے ٹینس کورٹس میں پہنے گئے ملبوسات عوام کیلئے دستیاب
جنگ نیوز -
لندن . . . سی ایم ڈی . . . ٹینس کی مشہورروسی کھلاڑی اور تین بار کی گرینڈ سِلم چیمپئن23سالہ ماریہ شراپوا کی ٹینس کورٹس میں پہنے گئے ملبوسات اب عوام کے لیے دستیاب ہیں۔ماریہ شراپوا ٹینس کے میدان کے علاوہ بھی کئی شعبوں جیسے کہ ماڈلنگ،ایڈورٹائزنگ اور اقوامِ متحدہ کی خیر سگالی سفیر کی حیثیت سے بیحد مقبول شخصیت مانی جاتی ہیں ۔ماریہ شراپوا اپنے ٹینس کے میچوں کے دوران زیبِ تن کیے جانے والے ملبوسات کی ڈیزائننگ میں ذاتی طور پر حصہ لیتی ہیں۔ماریہ اب ان خاص ڈیزائن کے ملبوسات کو عام افراد کی خرید کے لیے خصوصی طور پر مختلف مٹیریل کے کپڑوں سے تیار کررہی ہیں۔