تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

برطانوی گلوکار کا 41 ہزار فٹ کی بلندی پر فن کیمظاہرہ کا ریکارڈ

جنگ نیوز -
لندن . . . سی ایم ڈی . . . برطانیہ کے مقبول گلوکار36سالہ جیمز بلنٹ ہوائی جہاز میں 41 ہزار فٹ کی بلندی پر لائیو پرفارمنس دے کرنیا ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا ہے۔جیمز بلنٹ نے برطانیہ کی فضائی حدود میں اڑنے والے بوئنگ747میں رئیلٹی شوز کے150فاتحین کے سامنے دورانِ پرواز اپنے فن کا مظاہرہ کرتے ہوئے نامور بینڈJamiroquaiکا ریکارڈ توڑ دیا۔واضح رہے کہ پرانا ریکارڈ جیمز بلنٹ کے دوستJay Kayکے بینڈJamiroquaiکے پاس تھا جنہوں نے35ہزار فٹ کی بلندی پر اپنے فن کا مظاہرہ کیا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.