تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

بھارتی فوج کی ظالمانہ کارروائیوں کے خلاف مہاجرین کشمیر کی ریلی

جنگ نیوز -
مظفر آباد . . . مظفرآباد میں مقبوضہ کشمیرمیں جاری بھارتی فوج کی ظالمانہ کارویوں اور ریاستی دہشت گردی کے خلاف مہاجرین جموں کشمیر نے احتجاجی ریلی نکالی اور اقوام متحدہ کے مبصرمشن کے دفترکے باہراحتجاجی دھرنا دیا۔مہاجرین جموں کشمیر کی احتجاجی ریلی سنٹرل پریس کلب سے شروع ہوئی جو اقوام متحدہ کے مبصرمشن کے دفترکے باہرجا کراختتام پزیر ہوئی۔ مظاہرین نے پلے کارڈ اور بینر اٹھا رکھے تھے جن پر مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی اور کشمیریوں پہ ہونے والے تشدد کے خلاف نعرے درج تھے۔ مظاہرین نے اقوام متحدہ کے دفتر کے باہراحتجاجی دھرنا بھی دیا۔ اس موقع پر مظاہرین نے بھارتی فوج کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور بھارت کا پرچم نذر آتش کیا۔ مظاہرین نے انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں اور حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ بھارتی فوج کی دہشت گردی کافوری نوٹس لیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.