5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
ٹیم کی معطلی پر فیفا نے نائیجیریا کو رکنیت معطل کرنے کی دھمکی دے دی
جنگ نیوز -
جوہانسبرگ . . . فیفا نے نائیجریا کے صدر کو متنبہ کیا ہے کہ اگر اڑتالیس گھنٹے میں ٹیم کی معطلی کا فیصلہ واپس نہ لیا تو عالمی گورننگ باڈی نائیجریا کی رکنیت معطل کردے گی۔فیفا کے سیکرٹری جیروم والکے نے نائیجریا کے صدر کو متنبہ کیا ہے کہ اگلے اڑتالیس گھنٹوں میں ٹیم کی معطلی کا فیصلہ واپس لیں۔ اگر اڑتالیس گھنٹوں میں نائجیریا نے فیصلہ واپس نہ لیا تو رکنیت معطل کردیں گے۔ انہوں نے کہا کہ فٹ بال کو حکومتی مداخلت سے پاک رہنا چاہئے اور نائیجریا کے صدر کا فیصلہ فیفا کے قوانین کے منافی ہے۔ ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی کے بعد نائیجریا کے صدر گڈلگ جوناتھن نے اپنی ٹیم کی سرگرمیوں کو دو سال کے لئے معطل کردیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ ٹیم کی پرفارمنس ایسی نہیں کہ وہ بین الااقوامی مقابلوں میں حصہ لے سکے۔