5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
چین نے بنگلہ دیش کیلئے ٹیرف ختم کر دیا
جنگ نیوز -
ڈھاکا . . . جنگ نیوز…چین نے بنگلہ دیش کی تقریباً پانچ ہزار مصنوعات کی وسیع چینی مارکیٹ تک رسائی کیلئے ان پر ٹیرف ختم کر دیا۔ ڈھاکہ میں چین کے سفارتخانے سے جاری ایک بیان کے مطابق بنگلہ دیش کی مصنوعات کو اب زیرو ٹیرف کی بناء پر چین کی مارکیٹ تک ڈیوٹی فری رسائی حاصل ہوگئی ہے۔ چینی سفارتخانے کے مطابق بنگلہ دیش کی 4 ہزار 752 مصنوعات جن میں میڈیکل مواد و آلات، پلاسٹک اپلائنسس، چمڑا، ٹمبر، ٹیکسٹائل، ریڈی میڈ گارمنٹس اور پولٹری مصنوعات شامل ہیں، پرٹیرف زیرو کر دیا گیا ہے۔ چین نے بنگلہ دیش کے علاوہ 32 کم ترقی یافتہ ممالک کو اپنی مارکیٹ تک زیرو ٹیرف کے ساتھ رسائی دے رکھی ہے۔ چین نے اقوام متحدہ کے ساتھ میلینیم گولز کے بارے ایک اجلاس کے دوران وعدہ کیا تھا کہ وہ کم ترقی یافتہ ممالک کی برآمدات بڑھانے کیلئے ان کو اپنی مارکیٹ تک ٹیرف فری رسائی دے گا۔