تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

بھارت میزائل سسٹم کی تیاری کیلئے دو میزائل کمپلیکس قائم کرے گا

جنگ نیوز -
حیدرآباد . . . جنگ نیوز . . . بھارتی اسلحہ ساز کمپنی بھارت ڈائنامیکس لمیٹڈ میزائل سسٹم کی تیاری کیلئے جنوبی بھارت کی ریاست آندھراپردیش میں دو میزائل کمپلیکس قائم کرے گی۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق منصوبے پر 14 ارب روپے کی لاگت آئے گی۔ آندھرا پردیش کے دارالحکومت حیدرآباد کے نواحی علاقے ابراہیم پٹنم میں 500 ایکڑ اراضی پر میزائل کمپلیکس قائم کئے جائیں گے۔ آندھرا پردیش کے وزیراعلیٰ نے نئی صنعتی سرمایہ کاری پالیسی جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ آندھرا پردیش میں میزائل سازی کے دو کمپلیکس قائم کئے جائیں گے۔ اس سے مجموعی طور پر ساڑھے چھ ہزار افراد کو روزگار حاصل ہوگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.