5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
جرمنی میں بے روزگاری کی شرح میں کمی
جنگ نیوز -
برلن . . . جنگ نیوز . . . گزشتہ ماہ جرمنی میں بے روزگاروں کی شرح میں واضح کمی ریکارڈ کی گئی ۔ روزگار سے متعلق جرمن ایجنسی کے مطابق گزشتہ ماہ کے اواخر میں بے روز گار مردوں اور خواتین کی شرح3.15 ملین رہی۔ اِس طرح مئی کے مقابلے میں گزشتہ ماہ بے روزگاروں کی تعداد میں 88 ہزار جبکہ گزشتہ سال کے مقابلے میں 2لاکھ75ہزار کی کمی واقع ہوئی ہے۔ تازہ ترین اعداد وشمار جرمنی میں بے روزگاری کی شرح میں اوسطاً ساڑھے سات فیصد کی کمی کی نشان دہی کر رہے ہیں۔