5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
دوسراویمن ٹوئنٹی 20:نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو ہرا کر سیریز برابر کردی
جنگ نیوز -
ساوتھمپٹن . . . نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کی ویمن کرکٹ ٹیم کو دوسرے ٹوئنٹی 20 بین الاقوامی کرکٹ میچ میں 4 رنز سے ہر کر سیریز 1-1 سے برابر کر دی۔ نیوزی لینڈ کی سوذی باٹیز کو عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرنے پر میچ کی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ انگلش سارہ ٹیلر کے 73 رنز بھی اپنی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکے۔ انگلینڈ ٹیم کی 8 کھلاڑی دوہرا ہندسہ بھی عبور نہ کر سکیں۔نیوزی لینڈ کی ٹیم کی کپتان ریمی واٹیکنز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور سوذی باٹیز کے 68 اور سارہ میک گلاشن کے 47 رنز کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز بنا کر انگلینڈ ٹیم کو میچ میں کامیابی کیلئے 148 رنز کا ہدف دیا۔ انگلینڈ کی طرف سے ڈینیلی ہاذل نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جواب میں میزبان ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 143 رنز بنا سکی۔ سارہ ٹیلر 73 رنز بناکر نمایاں رہیں۔ اس طرح کیویز خواتین کرکٹ ٹیم نے دوسرے ٹوئنٹی 20 کرکٹ میچ میں میزبان ٹیم کو 4 رنز سے ہرا کر 3 میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کر دی۔ کیویز کی طرف سے سیان روک نے 3 اور ریمی ساٹر ٹھوائٹ نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ نیوزی لینڈ کی سوذی باٹیز کو عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرنے پر میچ کی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔