5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
دہشت گردوں کا انسانیت ومذہب سے کوئی تعلق نہیں،شہباز شریف
جنگ نیوز -
لاہور . . . وزیراعلی پنجاب شہبازشریف نے کہاہے کہ داتادربارپر حملہ کرنے والوں کو کیفرکردارتک پہنچائے بغیر چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ گنگارام اسپتال میں زخمیوں کی عیادت کے دوران میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ واقعہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے، میں خود بھی داتانگری کاباسی ہوں۔انہوں نے کہا کہ میں نے چیف سیکرٹری اورآئی جی پنجاب کوہدایت کی ہے کہ واقعہ میں ملوث افراد کو فوری طورپر گرفتارکیاجائے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کاانسانیت اورمذہب سے کوئی تعلق نہیں۔انہوں نے سکیورٹی کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میں اپنی سکیورٹی کو ایک قیدسمجھتاہوں اورلوگ گواہ ہیں کہ میں اکثر اکیلا بھی باہر نکل جاتاہوں۔انہوں نے کہا کہ ہم شہریوں کے جان وما ل کے تحفظ کوہرقیمت پر یقینی بنائیں گے۔