5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
ترکی: فوج اور باغیوں میں جھڑپ، 15افراد ہلاک
جنگ نیوز -
انقرہ . . . جنگ نیوز . . . ترکی کے جنوب مشرقی علاقہ میں فوج اور کردباغیوں میں جھڑپوں کے دوران ہلاک ہونے والوں کی تعداد 15 ہو گئی۔ترک ذرائع ابلاغ کے مطابق جھڑپوں میں ہلاک ہونے والوں میں گیارہ کردباغی ایک فوجی اور کردش نیم فوجی دستے کے تین اہلکار شامل ہیں۔دریں اثناء ترک فوج نے کردستان ورکرز پارٹی کے علیحدگی پسندوں کی طرف سے کئے گئے حملہ میں چارفوجیوں کی ہلاکت کے واقعہ کی تصدیق کر دی ہے۔فوج کے مطابق سیرت نامی صوبہ میں فوج اور باغیوں کے مابین ہونے والے ان جھڑپوں میں گیارہ مسلح باغی بھی ہلاک ہو ئے ہیں۔