تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

اسرائیل فوجی کی رہائی کے بدلے ایک ہزار فلسطینی قیدی رہا کرے پر تیار

جنگ نیوز -
مقبوضہ بیت المقدس . . . جنگ نیوز . . . اسرائیل کے وزیر اعظم نیتن یاہونے کہا ہے کہ اسرائیلی فوجی گیلاڈ شلیت کی رہائی کے بدلے ایک ہزار فلسطینی قیدی رہا کرنے کو تیار ہیں لیکن اس کی رہائی کیلئے بھاری تاوان ادا نہیں کریں گے۔ اسرائیلی وزیر اعظم نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وہ حماس کے زیر قبضہ گیلاڈ شلیت کی رہائی کے بدلے ایک ہزار فلسطینی قیدی رہا کرنے کو تیار ہیں جو کہ ایک بھاری قیمت ہے لیکن شلیت کی بازیابی کیلئے غیر محدود قیمت ادا نہیں کی جائے گی۔انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ فلسطینی قیدیوں کی رہائی کا فیصلہ مشکل اور پیچیدہ تھا کیونکہ بہت سے فلسطینی قیدی جو پہلے رہا کئے گئے انہوں نے دوبارہ اسرائیل کے خلاف تباہ کن حملے کئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.