5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
پیٹرولیم مصنوعات کی رواں ماہ موجودہ قیمت برقرار رہے گی،اوگرا
جنگ نیوز -
اسلام آباد . . . پیٹرولیم مصنوعات کے فارمولے میں تبدیلی پر ابھی حتمی فیصلہ نہیں ہوا تاہم قیمتوں میں ردوبدل کا اطلاق اگلے مہینے سے کیا جائے گا۔یہ بات چیئرمین اوگرا توقیر صادق نے جیو نیوز سے گفت گو میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ ابھی تک آئی ایف ای ایم سمیت پیٹرولیم مصنوعات کے فارمولے کی تبدیلی پر غورجاری ہے۔ توقیر صادق کے مطابق ای سی سی کی جانب سے مصنوعات کی قیمتوں پر فیصلے کے ٹائم فریم کے بارے میں کچھ نہیں کہا جا سکتا اور نہ ہی یہ بتایا جا سکتا ہے کہ قیمتوں میں ردوبدل اگلے مہینے سے ہو سکے گا یا نہیں، تاہم انہوں نے بتایا کہ رواں ماہ موجودہ قیمت برقرار رہے گی۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے فارمولے میں تبدیلی کے بعدپورٹ سے قریب علاقوں میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت کم ہو جائے گی جبکہ امکان ہے کہ ریفائنریز ایکس ریفائنری قیمت اور مارکیٹنگ کمپنیاں ریٹیل قیمت کے اعلان کر سکیں گی۔