تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے خط کا جواب جلد دوں گا، میانداد

جنگ نیوز -
لاہور . . . جنگ نیوز . . . پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل جاوید میانداد کو پی سی بی کی طرف سے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا خط موصول ہوگیا ہے ۔جاوید میانداد نے اپنے بیان میں پی سی بی کی سلیکشن کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا ۔ان کا کہنا تھا کہ دورہ انگلینڈ کے لئے پاکستان کی ٹیم کی سلیکشن کے لئے میرٹ کو نظر انداز کیا گیا ،فیصل اقبال اور یونس خان اور دیگر اہل کھلاڑیوں کو ڈراپ کیا جانا زیادتی ہے ۔ جاوید میانداد کے اس بیان پر پی سی بی نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیکا خط جاوید میانداد کو بھیج دیا تھاجو کہ جاوید میانداد کو موصول ہوگیا ہے۔جاوید میانداد کا کہنا ہے کہ وہ اسکا جواب تیار کررہے ہیں اور ایک دو دن میں پی سی بی کے خط کا مفصل جواب دے دیں گے ۔جاوید میانداد کا کہنا تھا کہ وہ پی سی بی کے ضابطہ اخلاق سے بہت اچھی طرح آگاہ ہیں اور انھوں نے کسی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی نہیں کی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.