تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

پاک چین اسپیشل فورسز کی مشترکہ تربیتی مشقیں صوبہ یوہان میں جاری

جنگ نیوز -
بیجنگ . . . پاکستان اور چین کی مسلح افواج کی اسپیشل فورسز کی مشترکہ تربیتی مشقیں چین کے صوبہ یوہان میں جاری ہیں۔ انسداد دہشت گردی کی تربیت کے لئے ہونے والی یہ فوجی مشقیں سات روز تک جاری رہیں گی۔بیجنگ میں پاکستانی سفارت خانہ کے مطابق پاکستانی فوج کے کمانڈوز کا دستہ چین پہنچا تو اس کا گرم جوشی سے استقبال کیا گیا۔ پیپلز لبریشن آرمی کے اسپیشل فورس کے کمانڈر بریگیڈئر لی فوہو نے پاکستانی دستے کے اعزاز میں استقبالیہ بھی دیا۔ دونوں ممالک کی اسپیشل فورسز کی یہ دوستانہ فوجی مشقیں چین کے صوبہ یوہان میں منعقد کی جارہی ہیں۔ اپنی نوعیت کی ان تیسری مشقوں کے عمل میں دہشت گردی کی روک تھام اور دشوار گزار اور پہاڑی مقامات پر کارروائی کی تربیت کی جارہی ہے جبکہ دونوں ممالک کی سینئر فوجی قیادت بھی ان مشقوں کے عمل کا جائزہ لے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.