تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

کرن جوہر اگنی پتھ کے ریمیک کے لیے مکمل تیار

جنگ نیوز -
ممبئی . . . سی ایم ڈی . . . بالی وڈ کے معروف ہدایت کار کرن جوہرجو اپنے والد کی پروڈیوس کردہ ہٹ فلم”اگنی پت“ کا سیکوئل بنانے کے لیے خود کو قابل نہیں سمجھتے تھے اسی لیے انہوں نے اس کی ہدایت کاری سے ہی انکار کردیا تھا۔تاہم اس مشہور فلم کے مداحوں اور اس کے ریمیک کا انتظار کرنے والے شائقین کے لیے تازہ ترین خبر یہ ہے کہ اس فلم کا اسکرین پلے کو حتمی منظوری دے دی گئی ہے اور اس کی شوٹنگ کا بہت جلد آغازبھی کردیا جائیگا۔ 90کی دہائی میں بننے والی فلم”اگنی پت“ نے میگا اسٹار امیتابھ بچن کے غصیلے نوجوان کے کردار کی بدولت شہرت حاصل کی تھی۔38سالہ ہدایت کارکرن جوہر کا اگنی پتھ کے ریمیک بنانے کے بارے میں پہلے یہ کہنا تھا کہ وہ محبت اور رومانوی فلم اور ڈرامے کی ہدایت کاری پر بہت خوش ہیں اور وہ نہیں سمجھتے کہ وہ ایکشن فلم کے لیے بھی بہتر طور پر ہدایت کاری دے سکیں گے۔لہٰذا اب کرن جوہر نئے ہدایتکار کرن ملہوترا کے ساتھ فلم کی تیاریوں کو حتمی شکل دے رہے ہیں تاکہ وہ اپنے والد کے اس فلم کی کامیابی کے خواب کو بہترین طور پر عملی جامہ پہناسکیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.