5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
مچھر کے تولیدی عمل سے لے کر اڑنے تک مراحل کیمرے کی آنکھ میں قید
جنگ نیوز -
نیویارک . . . فوٹو گرافی یقیناً ایک فن ہے جس کے لئے خوبصورت مناظر کے انتخاب کے ہمراہ تکنیکی صلاحیتیں بھی اہم ہوتی ہیں۔ حال ہی میں دو امریکی فوٹو گرافروں کی کھینچی ہوئی خوبصورت تصاویر انٹرنیٹ پر جاری کی گئیں ہیں جن میں انہوں نے مچھر کے تولیدی عمل سے لے کر اڑنے تک تمام مراحل کو کیمرے کی آنکھ میں قید کرلیا ہے۔ان فوٹو گرافروں نے مچھر کے لاروا کو ایک پانی سے بھرے پیالے میں رکھ کر اس کے لارواسے Pupa میں ڈھلنے اور پھر اپنے خول سے باہر نکل کر اڑنے تک کے عمل کو اس خوبصورتی سے قید کیا ہے جو اپنی مثال آپ ہے۔