تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

سرگودھا،امریکی سفارتی اہلکاروں کی سزایافتہ امریکی شہریوں سے ملاقات

جنگ نیوز -
سرگودھا . . . امریکی سفارت خانے کے اہل کاروں نے سرگودھا جیل میں قید دہشت گردی کے الزام میں سزا یافتہ پانچ امریکی شہریوں سے ملاقات کی ۔جیل کے ذرائع نے بتایا کہ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت سے ملزموں کو سزا سنائے جانے کے بعد پہلی مرتبہ امریکی سفارتخانے کے اہم افسران سرگودھا جیل آئے ۔ انہوں نے پانچوں امریکی شہریوں کے ساتھ لاہور ہائی کورٹ میں دائر اپیل کے متعلق تبادلہ خیال کیا ۔ جیل ذرائع کے مطابق امریکی سفارتخانے کے اہلکاروں نے جیل کے افسروں اور ماتحت عملے کو خصوصی تحائف دیئے۔ امریکی سفارتخانے کے اہلکاروں کا کہنا ہے کہ وہ مقدمے کی پیش رفت کا جائزہ لینے اور امریکی شہریوں کی خیریت دریافت کرنے آئے تھے۔ان کی آمد کے موقع انتہائی سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.