5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
افغان فورسز 2014ء تک سیکورٹی خود سنبھال لیں گی،برطانوی وزیر خارجہ
جنگ نیوز -
لندن . . . جنگ نیوز . . . برطانوی وزیر خارجہ ولیم ہیگ نے کہا ہے کہ انہیں توقع ہے کہ افغانستان کی اپنی فورسز 2014ء تک سیکورٹی کنٹرول خود سنبھال لیں گی تاہم انہوں نے کہا کہ برطانیہ نے افغانستان سے اپنی فوج کے انخلاء کا ابھی کوئی ٹائم ٹیبل تیار نہیں کیا۔ برطانوی قومی ریڈیو سے بات چیت کرتے ہوئے برطانوی وزیر خارجہ ولیم ہیگ نے کہا ہے کہ اگر 2014ء تک افغان فورسز اپنے ملک کا سیکورٹی کنٹرول خود نہ لے سکیں تو یہ انتہائی حیرت کی بات ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ہماری فوج وہاں افغانوں کو اس قابل بنانے میں لگی ہوئی ہے کہ وہ سیکورٹی اور ملٹری آپریشنز کو خود سنبھال سکیں لیکن اس چیز میں وقت لگے گا۔ انہوں نے کہا کہ 2014ء تک افغان فورسز اپنے ملک کا سیکورٹی کٹنرول سنبھالنے کے قابل ہو جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کی طرف سے یہ کہنا کہ برطانیہ 2015ء میں افغانستان سے اپنی فوج کا انخلاء شروع کرنے گا۔ دراصل کوئی فیصلہ نہیں بلکہ ایک امید ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنی فوج کے افغانستان سے انخلاء کا ابھی کوئی ٹائم ٹیبل ترتیب نہیں دیا ہے۔ یاد رہے افغانستان میں اکتوبر 2001ء سے لیکر اب تک 309 فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔