تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

اسٹیٹ بینک کے اوپن مارکیٹ آپریشن میں اضافی رقم کا انجذاب

جنگ نیوز -
کراچی . . . اسٹیٹ بینک نے بینکاری نظام سے اضافی رقم جذب کرنے کے لیے بینکوں سے سات روز کے لیے 10ارب 50کروڑ روپے 11فی صد شرح سود پر حاصل کر لیے۔اسٹیٹ بینک نے بینکاری نظام سے اضافی رقم جذب کرنے کے لیے اوپن مارکیٹ آپریشن کیا۔ بینکوں کی جانب سے ٹریثرری بلز کی خریداری کے لیے 23ارب روپے کی پیش کش کی گئی، تاہم مرکزی بینک نے بینکاری ضروریات کو دیکھتے ہوئے بینکوں سے 10ارب 50کروڑ روپے سات روز کے لیے11فی صد شرح پر حاصل کر لیے۔منی مارکیٹ ڈیلرز کے مطابق بینکاری نظام میں میچوریٹیز کے ذریعے 33ارب روپے آنے کے بعد مرکزی بینک نے اضافی رقم جذب کرنے کے لیے اوپن مارکیٹ آپریشن کیا۔ واضح رہے کہ گذشتہ روز بھی بینکوں کی جانب سے مرکزی بینک میں 28ارب روپے جمع کرائے گئے تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.