تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

سانحہ ایبٹ آباد،جوڈیشل انکوائری کی رپورٹ صوبائی محکمہ داخلہ کو ارسال

جنگ نیوز -
پشاور . . . سانحہ ایبٹ آباد کی تحقیقات کے لئے قائم جوڈیشل انکوائری کمیٹی نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ صوبہ کا نام تبدیل کرنے سے قبل عوام کو اعتماد میں نہیں لیا گیا تھا تاہم کمیٹی نے سانحہ کی ذمہ داری کسی پر عائد نہیں کی ۔پشاور ہائی کورٹ کے جج عبدالعزیز کنڈی کی سربراہی میں قائم جوڈیشل انکوائری نے اپنی رپورٹ صوبائی محکمہ داخلہ کو ارسال کر دی ہے۔ رپورٹ میں سانحہ ایبٹ آباد کی ذمہ داری کسی بھی فرد پر عائد نہیں کی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق سانحہ کے دن صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ کے درمیان رابطہ کا فقدان تھا جبکہ سیاستدانوں نے اپنی ذمہ داری پوری نہیں کی۔ دوسری طرف عوام نے بھی اپنے حقوق سے تجاوز کیا۔ رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخوا نام رکھنے سے قبل وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے عوام سے مذاکرات نہیں کئے۔ یاد رہے کہ بارہ اپریل کو ایبٹ آباد میں خیبر پختونخوا کے خلاف اور صوبہ ہزارہ کے قیام کے لئے ہونے والے احتجاج کے دوران پولیس کی فائرنگ سے آٹھ افراد جاں بحق اور کئی افراد زخمی ہوگئے تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.