تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

حکومت کو مدت پوری کرنے کا موقع ملنا چاہیئے،سلیم سیف اللہ

جنگ نیوز -
لاہور . . . پاکستان مسلم لیگ ہم خیال کے صدر سلیم سیف اللہ نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کی کارکردگی بری ہے تاہم اسے پانچ سال پورے کرنے کا موقع ملنا چاہیے، تاہم جعلی ڈگریوں والے ارکان اسمبلی پر تاحیات پابندی لگا دی جائے۔ اسلام آباد میں ایک نیوز کانفرنس میں سلیم سیف اللہ نے کہا کہ حکومت وسائل نہ ہونے کی بات کرتی ہے جبکہ ایک وزیرجہاز لے کر رقوم تقسیم کرتا پھر رہا ہے۔ انھوں نے مطالبہ کیا کہ پرائم منسٹر سیکریٹریٹ خالی کرکے اسے اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس بنادیا جائے۔ سلیم سیف اللہ کا کہنا تھا کہ وہ فرشتے نہیں، ان کے دورمیں بھی کئی غلطیاں ہوئیں۔ عدلیہ سے تنازعہ، لال مسجد ایشو اور کراچی میں 12مئی کے واقعات بڑی غلطیاں ہیں مگر حالیہ دو برسوں کے خودکش دھماکے اور ڈرون حملے ہمارے پانچ سالہ دور میں بھی نہیں ہوئے۔ ایک سوال کے جواب میں سلیم سیف اللہ نے کہا کہ بھارت سے مذاکرات کا آغاز پاکستان کی کامیابی ہے اور یہ پیش رفت بھارت کے مفاد میں بھی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.