تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

موجودہ چیلنجز کا حل مڈٹرم الیکشن نہیں ہے،وزیر اعظم

جنگ نیوز -
اسلام آباد . . . وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ انہوں نے دہشت گردی واقعات کی روک تھام کیلئے آئندہ ہفتے اعلی سطح کا بین الصوبائی اجلاسطلب کیا ہے ، اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو میں کرتے ہوئے ان کا کہنا تھاکہ ملک میں امن و امان کی صورت حال پر غور کے لئے پیر کو بین الصوبائی اجلاس ہوگا، اانہوں نے کہا کہ حکومت کو شروع سے ہی چیلنجز درپیش رہے ہیں تاہم چیلنجز کا حل مڈٹرم الیکشن نہیں ہے اویہمطالبہ بھی وہ کررہے ہیں جنہوں نے الیکشن کا بائیکاٹ کیا تھا، انہوں نے کہا کہ مڈٹرم انتخابات کا مطالبہ کرنے والوں کو چاہیے کہ خالی نشستوں پر ہونے والے ضمنی الیکشن میں حصہ نہ لیں، پیپلز پارٹی محدود فوائد کیلئے اپنی شہید قائد کے مفاہمت کے وسیع نظریہ کو نظرانداز نہیں کرے گی ، وزیراعظم نے کہا کہ کسی کو یہ موقع نہیں دینا چاہیے کہ وہ سیاست دانوں کو نااہلکہے کیونکہ جمہوریت ہوگی تو عدلیہ ، میڈیا اور پارلیمنٹ بھی ہوں گی، ججز کے سیاسی بیانات سے متعلق سوال پر کہا کہ عوام کو ہی سمجھنے اور فیصلہ کرنے دیا جائے، ارکان پارلیمنٹ کی جعلی ڈگریوں پر انہوں نے کہا کہ اس کے خلاف قانون پر پہلے عمل ہوجاتا تو آج خمیازہ نہ بھگتنا پڑتا، 2002 میں جن کی ڈگریاں چیلنج ہوئیں ان پر اب تک فیصلہ نہیں ہوسکا ہے ، بعض مبینہ دہشت گردوں کو رہائی ملنے کے سوال پران کا کہنا تھا کہ اس کیلئے موثرقانون سازی ہونی چاہیے تاکہ دہشت گردوں کو ریلیف نہ مل سکے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.