5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
ایل این جی کیس کنٹریکٹ کیس، بے ضابطگیوں کی تحقیقات کیلئے کمیٹی قائم
جنگ نیوز -
اسلام آباد…وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق ایل این جی کی درآمد کے کنٹریکٹ میں بے ضابطگیوں کی چھان بین کے لئے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی۔وزیر اعظم ہاوٴس اسلام آباد سے جاری اعلامیہ کے مطابق تین رکنی کمیٹی کے سربراہ سیکریٹری تجارت ظفر محمود ہوں گے کمیٹی کے ممبران میں سابق چیئرمین اوگرا منیر احمد اور وزارت قانون کے قانونی مشیراعظم وڑائچ شامل ہیں واضع رہے سپریم کورٹ نے سوموٹو کیس میں ایل این جی درآمد کے لیے دیئے گئے کنٹرکٹ کی انکوائری کے لئے اعلی سطح کمیٹی تشکیل دینے کا حکم دیا تھا۔