تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

آصف زرداری کے صدارتی انتخاب کیخلاف پٹیشن کی سماعت ملتوی

جنگ نیوز -
کراچی…سپریم کورٹ نے آصف علی زرداری کے صدارتی انتخاب کے خلاف پٹیشن کی سماعت درخواست گزار کی استدعا پر ملتوی کردی۔درخواست گزار کے وکیل غلام قادر جتوئی نے آج جسٹس انور ظہیر جمالی اور جسٹس خلجی عارف حسین پر مشتمل بنچ کو بتایا کہ این آر او سے متعلق پٹیشن کی سماعت اسلام آباد میں فل بنچ کررہا ہے،اور وہ چاہتے ہیں کہ یہ پٹیشن بھی وہی بنچ سنے۔ عدالت نے درخواست گزار مولوی اقبال حیدر کو ہدایت کی کہ وہ اس اپیل کی اسلام آباد میں سماعت کیلئے چیف جسٹس کو تحریری درخواست دیں۔ درخواست گزار نے 26 اگست 2008 کو صدارتی انتخاب کیلئے کی جانے والی کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کو کالعدم قرار دینے کی درخواست کر رکھی ہے جسکے نتیجے میں آصف علی زرداری کو صدارتی انتخاب لڑنے کا اہل قرار دیا گیا تھا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.