5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
دہشت گردی کیخلاف جنگ کی پالیسی میں تبدیلی آنی چاہیے،رضا ربانی
جنگ نیوز -
اسلام آباد…قومی سلامتی کمیٹی کے چیئرمین میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ خطے کے حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے کمیٹی محسوس کرتی ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کی پالیسی میں تبدیلی آنی چاہیے۔ اسلام آباد میں قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کیبعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ملک میں جارہی دہشت گردی کے حوالے سے کمیٹی کو ڈی جی ملٹری آپریشن ،سیکرٹری دفاع اور ایڈیشنل دفاع نے بریفنگ دی۔انھوں نے کہا کہ اس وقت جب امریکا اور افغانستان میں پالیسوں کا از سر نو جائزہ لیا جا رہا ہے تو ایسے میں قومی سلامتی کمیٹی محسوس کرتی ہے کہ دہشتگردی کے خلاف ہماری پالیسی میں بھی تبدیلی کی جائے۔ کمیٹی دہشت گردی کے خلاف جنگ کی پالیسی میں تبدیلی کیلئے حکومت کو سفارشات بھیجے گی اس پر حکومت عمل کرتی ہے یا نہیں یہ حکومت پر ہے ۔انھوں نے واضح کیاکہ دہشت گردی کے خلاف پالیسی میں تبدیلی کی تجاویز حکومت کی طرف سے ہدایت پر نہیں بلکہ کمیٹی اپنی صوابدید ی اختیار کے تحت کر رہی ہے۔ کمیٹی کا آئندہ اجلاس سات اور آٹھ جولائی کو ہو گا جس میں تجاویز کو تفصیلی جائزہ لیا جائے گا ۔