تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

داتادرباردھماکا، خودکش حملہ آور کوروکنے کی کوشش کرنیوالے رضاکار کی تدفین

جنگ نیوز -
لاہور…داتا دربار لاہور میں خودکش حملہ آور کو روکنے کی کوشش کے دوران جام شہادت نوش کرنے والے شہید سلیم اختر کو سرگودھا کے گاؤں82 جنوبی میں سپرد خاک کردیا گیا۔۔شہید داتا دربار35 سالہ سلیم اختر داتا صاحب کا عاشق اور ہر جمعرات کو دیگر دوستوں کے ساتھ مل کر رضاکارانہ طور پر رات بھر ڈیوتی انجام دیتا اور لنگر تقسیم کرتا تھا۔ جمعرات کی شب شہید رضا کار داتا دربار پر اپنی ڈیوٹی دے رہا تھا کہ اس دوران خود کش حملہ داخل ہوا تو وہ اسے پکڑنے کے لئے پیچھے بھاگا اور خودکش دھماکے میں شہید ہوگیا۔ شہید داتا دربار سلیم اختر کو سرگودھا میں اس کے آبائی گاؤں82 جنوبی میں سپرد خاک کردیا گیا۔ شہید 3 بچوں کا باپ اور10 بہن بھائیوں کا واحد کفیل تھا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.