5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
پاکستان اور چین دہشتگردی کیخلاف مقابلے کیلئے پرعزم ہیں، وزیراعظم
جنگ نیوز -
اسلام آباد…وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کو مل کر دہشت گردی ،انتہاپسندی اور علیحدگی پسندوں سے مقابلہ کرنے کیلئے پر عزم ہیں ۔وزیر اعظم ہاوٴس اسلام آبادمیں پاکستان میں چین کے نئے سفیر لیو جیان نے وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی سے ملاقات کی جس میں دوطرفہ امور اور خطے کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا وزیر اعظم نے کہاکہ معاشی ترقی میں چین کے تعاون اور مدد کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان نے ہمیشہ ون چائنا پالیسی کی حمایت کی ہے، تبت کو چین کا لازمی حصہ اور تائیوان کو صوبہ مانتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عطا آباد جھیل سے قراقرم ہائی وے کو پہنچے والے نقصان کا تخمینہ لگانے کے لئے چینی ٹیم کی مدد پر شکرگزار ہیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ چین مختلف شعبوں میں تعاون اور چینی کمپنیاں سرمایہ کاری کررہی ہیں۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ دفاع کے شعبے میں چینی تعاون جاری رہے گا اور دفاع کے مزید مشترکہ منصوبوں پر کام کیا جائے گا۔چینی سفیر نے کہاکہ پاک چین دوستی نہ صرف خطے بلکہ عالمی امن کے لئے انتہائی اہم ہے۔