تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

کراچی : سرکاری اراضی پرقبضہ کرنیوالا ملزم گرفتار

جنگ نیوز -
کراچی. . . .. . .. . . کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن سے پولیس نے سرکاری اراضی پرقبضہ کرنے والے ایک شخص کوگرفتارکرلیاجبکہ اس کے دیگرساتھی فرارہوگئے۔پولیس حکام کے مطابق حال ہی میں کراچی میں زمینوں پر قبضے کی شکایات پربنائے جانے والے اینٹی انکروچمنٹ تھانے کے اہلکاروں نے ڈی او کراچی کے ہم راہ سرجانی ٹاؤن کے دیہہ ناگن میں کارروائی کرکے سرکاری زمین پر قبضہ کرنے والے ملزم کو گرفتارکرلیا جبکہ اس کے دیگرساتھی فرارہوگئے۔پولیس کے مطابق ملزم نے کروڑوں روپے کی سرکاری اراضی پرقبضہ کرکے اس پر پلاٹنگ کی تھی اوراسے فروخت کررہاتھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.