تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

کراچی :12 گھنٹوں میں سندھ اسمبلی کے ملازم سمیت 4 افرادقتل

جنگ نیوز -
کراچی. . . . . .. . کراچی میں12 گھنٹوں کے دوران فائرنگ کرکے سندھ اسمبلی کے ملازم سمیت چار افرادکوقتل کردیاگیاجبکہ جمعرات کوفائرنگ سے جاں بحق ہونے والے ایس ایچ او بریگیڈ کے قتل کامقدمہ بھی درج کرلیاگیاہے۔ٹیپو سلطان روڈ پر نجم مسجد کے قریب مسلح افرادنے گاڑی پر فائرنگ کردی جس سے سندھ اسمبلی کے پی آرڈپارٹمنٹ کاملازم رمیش کمارہلاک جبکہ اس کاڈرائیورزخمی ہوگیا، پولیس کے مطابق مقتول بہادرآبادکارہائشی تھااورابتدائی طور پر واقعہ ٹارگٹ کلنگ کانتیجہ لگتاہے۔ بھینس کالونی میں مسلح افرادنے فائرنگ کرنامعلوم شخص کو ہلاک کردیا۔دو منٹ چورنگی کے قریب فائرنگ کرکے رضوان حسین کو ہلاک کردیا گیاجس کی لاش کو عباسی شہیداسپتال منتقل کیاگیا۔بہارکالونی میں مسلح افراد نے سیاسی جماعت کے دفترکے قریب فائرنگ کرکے25سالہ بلال کوہلاک کردیا۔ دوسری طرف جمعرات کوقتل کیے جانے والے ایس ایچ اوبریگیڈ انسپکٹر ناصرالحسن اوران کے محافظ کانسٹیبل خرم بٹ کے قتل کامقدمہ سرکار کی مدعیت میں بریگیڈ تھانے میں 4نامزدسمیت 8 سے زائدملزمان کے خلاف درج کرلیاگیاہے جبکہ قتل کی تحقیقات کے لیے ڈی آئی جی ساؤتھ زون اقبال محمود کی قیادت میں تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.