5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
اسرائیل نے ترکی سے معافی کے امکان کو مسترد کردیا
جنگ نیوز -
مقبوضہ بیت المقدس. . . .. ... . اسرائیلی وزیر اعظم بنیامن نتن یاہو نے ترکی سے معافی کے امکان کو مسترد کردیا ہے۔ ترکی نے 31 مئی کو غزہ امدادی قافلے پر اسرائیلی حملے کے بعد مطالبہ کیا تھا دوطرفہ تعلقات کی بحالی کے لیے اسرائیل معافی مانگے۔ اسرائیلی وزیر اعظم بنیامن نتن یاہو نے ایک ٹی وی انٹرویو میں ترک وزیر خارجہ اور اسرائیلی وزیر تجارت کے درمیان دو طرفہ تعلقات کی بحالی کے لیے مذاکرات کا خیرمقدم کیا۔ تاہم ان کا کہنا تھا کہ ترکی کا معافی کا مطالبہ پورا نہیں کیا جاسکتا۔ کیونکہ اسرائیلی فوجیوں کو خود کو ہجوم سے محفوظ رکھنا تھا۔