تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

پیرس ہلٹن کو جنوبی افریقا میں منشیات کے الزام میں پولیس نے دھرلیا

جنگ نیوز -
پورٹ الزبتھ .. . . .. . . .. معروف امریکی فنکارہ اور ماڈل پیرس ہلٹن کو جنوبی افریقا میں منشیات استعمال کرنے کے الزام میں پولیس نے دھرلیا۔ بعد میں عدالت نے کوئی الزام عائد کیے بغیر انہیں رہا کردیا۔ پولیس نے پیرس ہلٹن اور انکی سہیلی سابق ماڈل جنیفر رویرو کو پورٹ الزبتھ میں برازیل اور ہالینڈ کے درمیان میچ کے بعد گرفتار کیا۔ اور میچ کے دوران مبینہ طور پر چرس پینے کے بارے میں پوچھ گچھ کی۔ انہیں بعد میں پورٹ الزبتھ کی خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا۔ جہاں مختصر سماعت کے بعد جج نے ہلٹن کو منشیات کے الزام سے بری کرتے ہوئے انہیں رہا کردیا۔ تاہم جنیفر رویرو پر چرس رکھنے کا الزام ثابت ہونے پر تیس دن جیل کی ہوا کھانے یا ایک ہزار رینڈ جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا گیا۔ جنیفر نے جرمانہ ادا کرکے اپنی جان چھڑائی۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.