5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
بشارالاسد کا دورہ لاطینی امریکا ،شام ارجنٹائن تعلقات میں اہم پیش رفت
جنگ نیوز -
بیونس آئرس. . . . ... . شام اور ارجنٹائن کے صدور نے جولان کی پہاڑی پر اسرائیلی قبضے اور فاکلینڈ پر برطانوی دعوے کے خلاف ایک دوسرے کی حمایت کردی۔شامی صدر بشار الاسد لاطینی امریکا کے پہلے دورے پر ہیں۔ وہ وینزویلا، کیوبا اور برازیل کے بعد ارجنٹائن پہنچے۔ یہ کسی بھی شامی رہنما کا ارجنٹائن کا پہلا دورہ ہے۔ بشار الاسد نے بیونس آئرس میں ارجنٹائن کی صدر کرسٹینا فرنانڈیز سے ملاقات کی اور جولان کی پہاڑی پر شامی موقف کی حمایت پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ اور ساتھ ہی ارجنٹائن کے فاکلینڈ کے دعوے پر اپنی حمایت کا یقین دلاتے ہوئے اس کیلئے برطانوی کے بجائے ہسپانوی نام مالویناس کا لفظ استعمال کیا۔ کرسٹینا فرنانڈیز نے مشرق وسطیٰ میں امن کیلئے اہم کی کردار ادا کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ اور جولان کی پہاڑی پرشام کی ملکیت کوتسلیم کرتے ہوئے کہا کہ جولان کی پہاڑی اسرائیل کو شام کے حوالے کردینا چاہئے۔ دونوں رہنماؤں نے میڈیا، ٹرانسپورٹ اور ثقافتی تعلقات کے معاہدوں پر بھی دستخط کیے اور تجارت بڑھانے پر بھی اتفاق کیا۔