5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
الطاف حسین آج یوم سوگ کے اجتماعات سے ٹیلی فونک خطاب کرینگے
جنگ نیوز -
لندن. . . .. . .. . . ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین حضرت داتا گنج بخش کے مزار پر ہونے والے خود کش حملوں میں شہید ہونے والوں کے لیے آج ملک بھر میں منائے جانے والے یوم سوگ کے اجتماعات سے ٹیلی فونک خطاب کریں گے۔ لندن سے جاری ہونے والی پریس ریلیز کے مطابق ایم کیو ایم کے زیر اہتمام داتا دربار ہونے والے خود کش حملوں کے خلاف آج ملک بھر میں یوم سوگ منایا جا رہا ہے ۔اس حوالے سے ایم کیو ایم شہدا کے غائبانہ نماز جنازہ اور قران خوانی کے اجتماعات کا انعقاد کرے گی جبکہ الطاف حسین ملک کے مختلف شہروں اور آزاد کشمیر میں ہونے والے اجتماعات میں شام پانچ بجے لندن سے ٹیلی فونک خطاب کریں گے۔