تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

ارشد وارثی اور ماریہ گوریتی کاآپس کے اختلافات ختم کرنے کا فیصلہ

جنگ نیوز -
ممبئی…سی ایم ڈی…بالی وڈ اداکار ارشد وارثی اوران کی اہلیہ ماریہ گوریتی(Maria Goretti) جن کے درمیان ایک عرصے سے اختلافات تھے، نے بالآخران اختلافات کو بھلاکر دوبارہ ایک ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ارشد وارثی اور ان کی اہلیہ ماریہ گوریتی ڈانس ریالٹی شو ”ذرا نچ کے دکھا“ میں ایک ساتھ پر فارم کرنے کے بعد عوام کے سامنے اس بات کا اعلان کریں گے کہ انہوں نے ماضی کے رنجشوں کو بھلاتے ہوئے دوبارہ ایک دوسرے کو اپنا لیا ہے۔ واضح رہے کہ ارشد وارثی اور ماریہ کے درمیان تعلقات اس وقت خراب ہوئے تھے جب ارشد وارثی اور دیا مرزا کے درمیان ”دوستی“ کے چرچے ہونے لگے تھے۔




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.