تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

فلمساز نے اپنی خراب آنکھ میں وائر لیس وڈیوکیمرہ فٹ کروالیا

جنگ نیوز -
مونٹریال…سی ایم ڈی…فلموں میں تو آپ نے لوگوں کو آنکھ میں کیمرہ لگائے ہوئے دیکھا ہی ہوگا تاہم کینیڈا میں ایک ایسا شخص بھی موجود ہے جس نے اپنی خراب آنکھ میں وڈیوکیمرہ نصب کرلیا ہے۔Rob Spenceنامی یہ شخص بچپن میں ایک آنکھ سے محروم ہوگیا تھا جس نے اپنی اس خراب آنکھ کی جگہ اب ایک چھوٹا سا کیمرہ نصب کرلیا ہے۔ یہ کیمرہ اس کے دماغ سے متصل نہیں ہے اس لئے وہ اس کی مدد سے دیکھ نہیں سکتاتاہم وہ تمام مناظر کو اس وائر لیس کیمرے میں ریکارڈ کرلیتا ہے جسے ایک وائر لیس ٹرانسمٹرکی مدد سے کمپیوٹر میں منتقل کردیا جاتا ہے۔ یہ کیمرہ 3 والٹ کی بیٹری سے چلتا ہے تاہم عام وڈیو کیمروں کی نسبت اس کا Resolution انتہائی کم ہیں۔




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.