تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

سنگاپور کا پام گارڈن عجیب و غریب تھیم کی وجہ سے سیاحوں میں مقبول

جنگ نیوز -
سنگاپور…سی ایم ڈی…1937میں سنگاپور میں تعمیر کیا جانے والا ٹائیگر پام گارڈن اور ہوپر وِلا اپنی عجیب و غریب تھیم کی وجہ سے ہر دور میں دنیا بھر کے سیاحوں کے توجہ کا مرکز بنا رہا ہے۔دو بھائیوں کے ذہنی و تخلیقی دماغ کی اختراع اس پارک میں150عجیب و غریب ہیت اور واقعات کی عکاسی کرتے مجسموں کے علاوہ چند روزمرہ مناظر کی متغیر انداز میں منظر کشی کی گئی ہے۔نمائش پر موجود عجیب و غریب اشکال کے مجسموں کے گرد ہر وقت لوگوں کا جمِ غفیر پایا جاتا ہے جو ان کی تصاویر کھینچنے میں مصروف نظر آتے ہیں جبکہ اردگرد بچے اپنے کھیل کود میں مگن رہتے ہیں۔اس تھیم پارک کے ایک حصے میں چین کی روایتی و فرضی داستانوں میں پائے جانے والے دوزخ کے دس درجوں کی مختلف مجسمات کے ذریعے منفرد انداز میں عکاسی کی گئی ہے جبکہ کچھ حصوں میں چین کی تہذیب و ثقافت اور عقائد و رسومات کی منظر کشی بھی خوبصورت انداز میں کی گئی۔




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.