تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

مظفرآباد میں سیاحوں کی کوسٹر کو حادثہ،13افراد جاں بحق

جنگ نیوز -
مظفرآباد…مظفرآباد میں سیاحوں کی کوسٹر وادئ نیلم جاتے ہوئے ڈیولیاں کے قریب گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں 13افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ ہلاکتوں کی تعدادبڑھ سکتی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ کوسٹر میں22افراد سوار تھے۔ حادثے کے نتیجے میں6افراد زخمی ہوگئے جن کی حالت نازک بتائی جارہی ہے اور انہیں مظفر آباد منتقل کیا جارہا ہے۔ حادثے کے فوراً بعد پاک فوج کے جوان موقع پر پہنچ گئے اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.