5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
آج2سابق چمپئینز ارجنٹینا اور جرمنی کا دھماکہ خیز کوارٹرفائنل ہوگا
جنگ نیوز -
کیپ ٹاؤن…ورلڈکپ کوارٹر فائنل میں جرمنی اورارجنٹائن آج مدمقابل ہوں گے۔ روایتی حریفوں کے درمیان ہونے والے اب تک تمام میچزسنسنی خیزثابت ہوئے ہیں۔گزشتہ ورلڈکپ کے کوارٹرفائنل میں بھی جرمنی اور ارجنٹائن کامقابلہ ہواتھا اورجرمنی نے ارجنٹائن کوپینلٹی ککس پرشکست دی تھی جس کے بعددونوں ٹیموں کے کھلاڑی لڑائی پراترآئے تھے۔ جبکہ 1986ورلڈکپ کے فائنل میں ارجنٹائن نے جرمنی کوزیرکرکے ٹائٹل جیتا تھا۔ 1990میں جرمنی نے ارجنٹائن کو فائنل میں شکست دی تھی۔جرمن کوچ جاؤکھم لیوکوارٹر فائنل سے قبل اپنے اہم کھلاڑیوں کے فٹ ہونے کے منتظر ہیں۔ جرمنی کے لوکاس پوڈولسکی، میسوت اور اوزل اب تک انجری سے باہرنہیں نکل سکے ہیں۔ یہ کھلاڑی جرمن امیدوں کامحورہیں۔کوارٹر فائنل سے قبل میراڈونا اور جرمن کھلاڑیوں کے درمیان جاری لفظی جنگ میں بھی شدت آگئی ہے۔جرمن کپتان فلپ لیہم اور فٹ بالرباستیان کی جانب سے نہ صرف ارجنٹائن کے کھلاڑیوں بلکہ شائقین کو بھی تنقیدکا نشانہ بنایا گیا۔میرا ڈونا ان باتوں پرکان دھرنے کے بجائے صرف میدان میں اترنے اور کھیلنے کا سوچ رہے ہیں ۔علاوہ ازیں کوارٹرفائنل کا آخری مقابلہ پیراگوائے اور اسپین کے درمیان ہوگا۔