5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ،6افراد ہلاک
جنگ نیوز -
کراچی…کراچی کے مختلف علاقوں میں گذشتہ24گھنٹوں کے دوران فائرنگ کے واقعات میں سندھ اسمبلی کے ملازم اور سیاسی جماعت کے کارکن سمیت6افرادہلاک ہوگئے۔۔پولیس کے مطابق ملیرکے علاقے سعودآباد میں مسلح افرادنے فائرنگ کرکے26 سالہ گلشیرکوہلاک کردیا،جبکہ ٹیپو سلطان روڈ پر نجم مسجد کے قریب مسلح افرادنے گاڑی پر فائرنگ کردی جس سے سندھ اسمبلی کے پی آرڈپارٹمنٹ کاملازم رمیش کمارہلاک جبکہ اس کاڈرائیور سیف الملوک زخمی ہوگیا،جو رات گئے دوران علاج جناح اسپتال میں چل بسا،، پولیس کے مطابق مقتول بہادرآبادکارہائشی تھااورابتدائی طور پر واقعہ ٹارگٹ کلنگ کانتیجہ لگتاہے۔ بھینس کالونی میں مسلح افرادنے فائرنگ کرکے ایک شخص کو ہلاک کردیا۔،،پولیس کے مطابق نیو کراچی کے علاقے میں دو منٹ چورنگی کے قریب مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے رضوان حسین کو ہلاک کردیا گیاجس کی لاش کو عباسی شہیداسپتال منتقل کیاگیا۔،لیاری کے علاقے بہارکالونی میں مسلح افراد نے سیاسی جماعت کے دفترکے قریب فائرنگ کرکے25سالہ بلال کوہلاک کردیا۔ دوسری جانب جمعرات کوقتل کیے جانے والے ایس ایچ اوبریگیڈ انسپکٹر ناصرالحسن اوران کے محافظ کانسٹیبل خرم بٹ کے قتل کامقدمہ سرکار کی مدعیت میں بریگیڈ تھانے میں4نامزدسمیت8 سے زائدملزمان کے خلاف درج کرلیاگیاہے،جبکہ قتل کی تحقیقات کے لیے ڈی آئی جی ساؤتھ زون اقبال محمود کی قیادت میں تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔