تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

تربیلا اور منگلا ڈیم میں پانی کی سطح میں اضافے کا سلسلہ جاری

جنگ نیوز -
لاہور…تربیلا اور منگلا ڈیم میں پانی کی سطح میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔۔گزشتہ روزکے مقابلے میں تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح دو اعشاریہ صفر چھ فٹ اضافے کے بعد1439.38 فٹ ہوگئی۔۔ جبکہ منگلا ڈیم میں پانی کی سطح معمولی اضافے کے بعد1169.10فٹ ہوگئی۔۔محکمہ موسمیات کے مطابق تربیلا ڈیم میں پانی کی آمد دو لاکھ سات ہزارچھ سو اور اخراج ایک لاکھ چوہتر ہزارتین سو کیوسک رکارڈ کی گئی اور منگلا ڈیم میں پانی کی آمدمنگلا ڈیم میں پانی کی آمد باون ہزارپانچ سو تیراسی اور اخراج بتیس ہزارکیوسک رکارڈ کیا گیا۔تربیلا اور منگلا اور ڈیم میں مجموعی طور پر قابل استعمال پانی کا ذخیرہ تینتالیس لاکھ پچھتر ہزار ایکڑ فٹ ہوگیا جبکہ تربیلا ڈیم میں قابل استعمال پانی کا ذخیرہ چودہ لاکھ ترانوے ہزار ایکڑ فٹ اور منگلاڈیم میں قابل استعمال پانی کا ذخیرہ اٹھائیس لاکھ بیاسی ہزارایکڑ فٹ ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.